تبدیلی کا نشان ؟ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ڈی جی خان پہنچے تو ان کے لیے کیا کیا گیا ؟دیکھ کر تحریک انصاف والوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں
ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تبدیلی کا نشان قرار پانے والے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈی جی خان میں شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ آمد نے شہریوں کو پریشان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار آبائی شہر ڈی جی خان پہنچے توپروٹوکول کے باعث شہر بھر کی سڑکیں بھی بند رہی ۔عثمان بزدار کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی فخر درانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے قافلے میں شامل گاڑیا دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ اس قافلے کے باعث شہریوں نے پریشان ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نعرے بھی لگائے اور قافلے میں شامل 18سے 19گاڑیوں کی بھی گنتی کی جبکہ اس میں ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکلز بھی شامل تھیں ۔اس ویڈیو کے ساتھ فخر درانی نے لکھا کہ انتخابات سے پہلے عثمان بزدار ڈی جی خان میں ایک مہران کار پر گھومتے تھے لیکن وزیر اعلیٰ بننے کے بعد آج جب وہ یہاں آئے تو 20گاڑیوں کا پروٹوکول اور پورا ڈیڑھ گھنٹہ ان کے لیے شہر کو بند رکھا گیا ۔اس پروٹو کول کی زد میں آکر تین ایمبو لینسیں پھنسی رہی ۔یہ وہ تبدیلی تھی جسکا انتظار تھا ؟
۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔حسن نامی شخص نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے والی رپورٹ غلط ہے ،ڈی جی خان کی سڑکیں سارا دن بندرہیں
شاہد نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ محض ڈھکوسلا ہے
ایک شخص نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی اور پروٹوکول کو ملا دیا ہے جب یہاں پر ایک چور کو پروٹوکول ملتا ہے تو یہ تو وزیر اعلیٰ ہے ۔
حیدر قادری نے کہا کہ بے چارا پسماندہ علاقے سے ہے کوئی بات نہیں شوق بھی کوئی چیز ہوتی ہے
سبطین نے کہا تبدیلی کا جنازہ
ثاقب خان نے کہا اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے جلنے والے کا منہ کالا
طارق نامی شخص نے کہا اس بیچارے کو مزہ لینے دو اور تو کچھ ملنا نہیں ۔
باقر نیازی نے کہا عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ میں یہ ہی کچھ بچتا ہے ،اتنی موج تو بنتی ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے نئے بلاک کا معائنہ کیا اورہسپتال میں قائم دو نئے موبائل ہیلتھ یونٹس اور تین ایمبولینسوں کا افتتاح بھی کیاتھا۔