”کوئی کرپٹ شخص ہمارے ساتھ ہے تو ۔۔۔“شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ،بیان سن کر عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین کے کانوں سے بھی دھواں نکلنے لگے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو ”نیب“کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سلسلے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اپوزیشن رہنماﺅں کا الزام ہے کہ احتساب کا عمل شفافیت کے ساتھ بلا امتیاز طریقے سے نہیں ہو رہا جبکہ دوسری جانب نیب نے اپوزیشن لیڈروں کے تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہوا ہے ۔اپوزیشن رہنما جہانگیرترین اور عبد العلیم خان پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ بھی پوچھتے ہیں تاہم اب وفاقی وزیر ریلوے نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں ان کو پھکی ملنی چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کرپٹ شخص ہمارے ساتھ ہے تو اسے ڈبل سزا ملنی چاہیے ۔