ابتدائی طورپر لندن جا رہے ہیں،ڈاکٹرز نے کسی اور ملک سے علاج کا مشورہ دیا تو ضرورجائینگے:شہباز شریف

ابتدائی طورپر لندن جا رہے ہیں،ڈاکٹرز نے کسی اور ملک سے علاج کا مشورہ دیا تو ...
ابتدائی طورپر لندن جا رہے ہیں،ڈاکٹرز نے کسی اور ملک سے علاج کا مشورہ دیا تو ضرورجائینگے:شہباز شریف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن لیجایاجائیگا، نواز شریف ابتدائی طورپر لندن ہی جا رہے ہیںاگر ڈاکٹرز نے لندن کے علاوہ کسی اور ملک سے علاج کا مشورہ دیا تو ضرورجائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز  شریف نے کہا کہنوازشریف کے ہمراہ ائیر ایمبولینس میں جائوں گا، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں لندن کیلئے روانہ ہوں گے،نوازشریف کی صحت کیلئے مجھے بیرون ملک بھی قیام کرنا پڑا تو کروں گا،قوم نوازشریف کی صحت کےلئےدعا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی،سب نوازشریف کیلئے دعاکریں، مجھے بھی کمر کی تکلیف ہے ،لندن میں اپنا بھی میڈیکل چیک اپ کرواؤں گا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ  نے وفاقی حکومت کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نےاپنےحکمنامےای سی ایل سےنام نکالنےاورحکومت کی جانب سے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط سے متعلق 5 سوالات اٹھائے ہیں اور اس درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے جنوری 2020 کے تیسرے ہفتے میں سماعت مقرر کردی ہے۔

مزید : قومی