عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ عناد،حسداوراَنا میں  مبتلا ہیں:احسن اقبال

عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ عناد،حسداوراَنا میں  مبتلا ہیں:احسن ...
عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ عناد،حسداوراَنا میں  مبتلا ہیں:احسن اقبال

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں عدالتوں سے ریلیف ملاہے،نوازشریف کی صحت کا ایشو نان ایشو تھا،وزیر داخلہ رہ چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ حکومت معمول میں میڈیکل گراؤنڈز پر ایک بار اجازت دیتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور حکومت کے پاس اچھا موقع تھاکہ علاج کی اجازت دی جاتی تاکہ ذاتی عناد کا تاثر ختم ہوجاتا،پورا ملک نوازشریف کے علاج کیلئے دعاگو تھا،عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ عناد، حسد اور اَنا میں مبتلا ہیں،عدالت کے فیصلے میں  یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ نوازشریف علاج کے بعد ملک واپس آئیں گے ۔اُنہوں  نے کہا کہ ہمارے وکلا ء نے تفصیل کے ساتھ بتایا کہ جب نوازشریف کے خلاف کیس بنائے گئے تو وہ وطن واپس آئے ،جب کلثوم نواز بیمار رہیں تب بھی وہ عدالت میں حاضری کیلئے آتے رہے ،سزا سنانے پر اپنی بیٹی کے ہمراہ واپس وطن آئے،نوازشریف کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے کہ اُنہوں نے قانون کی عملداری پر عمل کیاہے،حکومتی موقف کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے عدالت نے اس بات کو وزن نہیں دیا۔

مزید : قومی