عدم برداشت سے انسان،حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے:میر ضیاء اللہ لانگو

عدم برداشت سے انسان،حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے:میر ...
عدم برداشت سے انسان،حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے:میر ضیاء اللہ لانگو

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نےکہاہے کہ عدم برداشت سے انسان،حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے، ہمیں صوبہ بلوچستان کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اپنے صوبے کیلئے کچھ کر سکیں،لوگوں کو بنیادی سہولیات علاج معالجے تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیگی ۔

عالمی یوم برداشت کے دن کے حوالے سے میر ضیاء اللہ لانگو کاکہناتھاکہیہ دن منانےکا مقصد تحمل اور برداشت کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور انسانوں کو منفی سوچ سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے ،انسانیت کی خدمت ایک عظیم عمل ہے جس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد بلوچستان کو خوشحال بنانا ہے،مختصر وقت میں بلوچستان کی پسماندگی کو کافی حد تک دور کرنے میں صوبائی حکومت کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اور انتظامیہ عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اگر متعلقہ محکمے مزید متحرک ہو کر کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوامی مسائل کم ناہوسکے۔صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو نےکہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات علاج معالجے تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئیکارلائیگی، ہمیں صوبہ بلوچستان کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اپنے صوبے کیلئے کچھ کر سکیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ