عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ،نوازشریف کے بیرون ملک کیس سے متعلق شاہ محمود قریشی کا بیان

عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ،نوازشریف کے بیرون ملک کیس سے متعلق شاہ ...
عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے ،نوازشریف کے بیرون ملک کیس سے متعلق شاہ محمود قریشی کا بیان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالت نے نسانی بنیادپرشریف خاندان کو انڈرٹیکنگ دی ، عدلیہ کے فیصلوں کاہمیں احترام کرناچاہیے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے کا خندہ پیشانی سے سامناکیا، ہم نے ماضی کی حکومتوں کے بر عکس گرفتاریاں اورتشددنہیں کیا تاہم آج بھی سڑکوں کی بندش سے عوام کومشکلات کاسامناہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسانی پہلوہوتاہے اورایک قانونی پہلوہوتاہے، ہم نے دونوں پہلووں سے اس کیس کاجائزہ لیاہے اور عدالتوں نے انسانی اورقانونی تقاضوں کے تحت فیصلہ کیا ہے، عدالت نےانسانی بنیادپرشریف خاندان کو انڈرٹیکنگ دی اور اس معاہدےپر دونوں بھائیوں نےدستخط کیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے ہماری عدلیہ آزادہے۔

مزید : قومی