فرانس میں زیکا وائرس  کے 3 مریض دریافت

فرانس میں زیکا وائرس  کے 3 مریض دریافت

  



 سٹاک ہوم(آئی این پی/شِنہوا) فرانس میں زیکا وائرس کے 3 مریضوں کا پتہ چلا ہے،سوئیڈش ٹیلیویژن رپورٹ کے مطابق یورپ میں یہ پہلے مقامی سطح پر سامنے آنے والے مریض ہیں جو یورپین مچھر سے متاثر ہوئے ہیں خطرہ یہ ہے کہ یہ مہلک وائرس جنوبی فرانس میں بھی ہو سکتا ہے تاہم فی الوقت یہ موجود نہیں ہے، ہر موسم کے بعد تمام مچھر جنوبی فرانس میں بھی مر جاتے ہیں لیکن ان سے متاثرہ افراد چند دنوں کیلئے اپنے خون میں اس وائرس کے اثرات رکھتے ہیں، سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے اینڈرز ٹیگنل نے ٹی وی کو بتایا کہ زیکا وائرس ایک مچھر سے پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے بہت نرم سپٹمز ہوتے ہیں اس کا علاج بہت مشکل ہے۔

 اگر حاملہ عورت اس سے متاثر ہو جائے تواس وائرس سے رحم میں بچے کادماغ متاثر ہونیکا امکان ہوتا ہے، پہلی بار یہ وائرس 1940 کی دہائی میں دریافت ہوا تھااور2015 میں جنوبی امریکہ میں اس کے مریض سامنے آئے تھے تاہم بعد ازاں بعض وجوہات کی بنا پر یہ پورے  امریکہ میں پھیل گیا۔

مزید : علاقائی