خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں آج سے 3روز تک گیس پریشر کی کمی متوقع

  خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں آج سے 3روز تک گیس پریشر کی کمی متوقع

  



ؒٓلاہور(خصوصی رپورٹ)سردیوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی کھپت کے باوجود سوئی ناردرن گیس صارفین تک گیس کی فراہمی یقینی بنارہا ہے، تا ہم پشاور ایم او ایل گیس پلانٹ سے گیس فراہمی میں کمی کے باعث خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور،نوشہرہ،تحصیل پبی، کوہاٹ اور چارسدہ میں گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، گیس کی فراہمی میں ممکنہ کمی آج اتوار 17 نومبر صبح 6 بجے تا منگل 19 نومبر صبح 6 بجے تک رہے گی۔ اس دوران گیس چولہے، گیزر وغیرہ کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ سوئی ناردرن کی انتظامیہ کی جانب سے گیس کی مسلسل فراہمی کیلئے متبادل انتظامات کر لیے گئے ہیں۔سوئی ناردرن گیس کے صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور تیکنیکی ٹیمیں اسکے لئے  سرگرم عمل ہیں، تاہم صارفین سے گزارش ہے احتیاطی تدابیرلازمی اپنائیں۔

گیس پریشر

مزید : علاقائی