کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائیاں،126 ملزم گرفتار

کینٹ ڈویژن پولیس کی کارروائیاں،126 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویڑن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث126ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری میں ملوث 2گینگ کے 4ملزم کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے لو ٹا گیا 80ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 17 پسٹلز،4 رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کے قبضہ سے2.5 کلوگرام سے زائد چرس، 130گرام ہیروئن اور 164 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 8 اشتہاری مجر مان گرفتارجبکہ20 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -