کاہنہ،فائرنگ سے گن مین،راوی روڈ میں ٹریفک حادثہ میں 2 افرادزخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقے سوئے آصل میں ایان اور اعظم وغیرہ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر اعظم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقامی فیکٹر ی کا گن مین صفدر ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔راوی روڈ کے علاقے میں کیری ڈبے اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے بتی چوک میں اندھیرے کے باعث تیز رفتار کیری ڈبہ سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں ز سوار نذیر اور شفیق زخمی ہوگئے کنے ریسکیو ٹیموں نے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔