بھوبتیاں چوک کے قریب کوسٹراور بس میں تصادم کے باعث 20 سے زائد افراد زخمی

بھوبتیاں چوک کے قریب کوسٹراور بس میں تصادم کے باعث 20 سے زائد افراد زخمی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیو نڈ روڈ کے علا قہ بھوپتیان چوک کے قریب کوسٹراور بس میں تصادم کے باعث 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔رائیو نڈ کے علاقے بھوبتیاں چوک کے قریب نجی یونیورسٹی کے سامنے کوسٹر اور بس آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔

مزید : علاقائی