گکھڑ منڈی:ٹرک بجلی کی تاروں   سے چھو گیا، ڈرائیور جاں بحق

گکھڑ منڈی:ٹرک بجلی کی تاروں   سے چھو گیا، ڈرائیور جاں بحق

  



گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) بجری سے لوڈ ڈمپر بجلی کی گیارہ کے وی تاروں سے چھو گیا ٹرک کی باڈی میں کرنٹ آنے پر ڈرائیور ساتھ چمٹ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا کنڈیکٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہا کینٹ پولیس نے متوفی کی لاش اور ٹرک قبضہ میں لے لیے تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خاں کا رہائشی ڈرائیور ارشد شاہ اپنے ٹرک پر دینہ سے بجری لوڈ کر کے راہوالی لایا دربار پیروشہید کے بلمقابل زیرتعمیر سڑک پر بجری اتاری اور ٹرک ریورس کرتے ہوئے عقبی باڈی اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو گئی جس سے تار ٹوٹ کر ٹرک پر گر گئی جس میں کرنٹ آنے سے ڈرائیور ارشد شاہ جو پانچ بچوں کا باپ تھا،موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

مزید : علاقائی