چین میں ہزاروں جعلی ویب سائٹس،آن لائن اکاؤنٹس،گروپ بند

چین میں ہزاروں جعلی ویب سائٹس،آن لائن اکاؤنٹس،گروپ بند

  



بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین نے 5 ہزار ویب سائٹس، 20 ہزار آن لائن اکاؤنٹس اور16ہزار آن لائن گروپس بند کر دیئے ہیں، وزارت پبلک سیکیورٹی کے مطابق ان ویب سائٹس، آن لائن اکاؤنٹس اور گروپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیاہے جو ان کے ساتھ سینٹرل، چائنہ، نیشن اور آل چائنہ کے الفاظ استعمال کررہے تھے جبکہ ان کا کسی سرکاری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا،یہ ویب سائٹس مرکزی حکومت کے اعتماد اور اثرات کو شدید طور پر متاثر کر رہی تھی سوسائٹی اورانٹر نیٹ کے انتظامی احکامات توڑ رہی تھیں،وزارت کے مطابق بعض ویب سائٹس فراڈ، تجارتی دھوکے اور دیگر جرائم میں ملوث تھیں،بعض مقدمات ملک بھر میں واقع ہوئے ان میں چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کا شہر چھنگ ڈو، شمالی چینی صوبے شن ژی کا شہر ڈاٹانگ اور شمالی چینی صوبے ہیبی کا شہرٹانگ شن شامل ہیں ان شہروں میں ملزموں کے خلاف وزارت کی رہنمائی میں مقامی پولیس نے کارروائی کی،وزارت نے مزیدکہا ہے کہ وہ آن لائن جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کی کوششیں مزید تیز کر دے گی،مرکز ی حکام کے نام پر غیر قانونی سرگرمیوں کا ارتقاء کرنے والی جعلی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی