آصف علی کی قربانی بے مثال،پولیس کاسر فخر سے بلند کر دیا:آئی جی

آصف علی کی قربانی بے مثال،پولیس کاسر فخر سے بلند کر دیا:آئی جی

  



  لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)جمعہ کی رات گئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل آصف علی کی نماز جنازہ ہفتے کی صبح پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کی گئی جس میں آر پی او شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک، ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آصف علی شہید کے جسد خاکی کواسکے آبائی گاؤں نون پی او، ریان پورہ تحصیل مریدکے لے جایا گیا جہاں اسے سپرد خا ک کیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے شیخوپورہ میں ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنانے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل آصف علی کی بے مثال قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کانسٹیبل آصف علی نے شہادت کے رتبے پر فائز ہوکر محکمہ پولیس اور پوری فورس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کانسٹیبل آصف علی شہید جیسے بہادر سپوتوں کے باعث معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار ہے اورپنجاب پولیس عوام کی جان وما ل کے تحفظ کے مقدس مشن میں مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے آر پی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ وہ شہید کانسٹیبل آصف علی کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کویقینی بنائیں اور انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ کومزید ہدایت کی کہ شہید آصف علی کانسٹیبل کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور ویلفیئر کا بھی بھرپور خیال رکھا جائے۔

مزید : علاقائی