ساندہ،55 سالہ شخص کمرے  میں پراسرار طور پر ہلاک

ساندہ،55 سالہ شخص کمرے  میں پراسرار طور پر ہلاک

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ساندہ کے علاقہ میں گھر سے 55 سالہ شخص کی کئی روز پرانی بوسیدہ نعش برآمد، پولس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے بازار حکیماں کے قریب گھر سے شدید تعفن اٹھے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر دیکھا تو کمرے میں 55 سالہ شخص کی گلی سڑی لاش پڑی تھی جس سے شدید تعفن آتھ رہا تھا پولیس کے مطابق لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے 55 سالہ شخص کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی جو کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

اعجاز کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے رپورٹ آنے پر موت کی وجہ معلوم ہو گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی