ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد،ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی پر 30 بور پستول اور 5 رانڈ برآمد ہوئے۔ وین ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 3 ماہ قبل لاہور ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں 2 افراد قتل ہوگئے تھے، واقعے نے سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچادی تھی۔ابتدائی انکوائری رپورٹ میں ایئر پورٹ کے واحد اسکینر کے 2 سال سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ ایئر پورٹ پر واحد اسکینر صرف ڈیپارچر لانج تک جانے والی گاڑیوں کو اسکین کرتا ہے، پارکنگ ایریا میں جانے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے کوئی اسکینر نہیں۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اسکینر خراب ہونے کے باعث گاڑیوں کی اسکیننگ نہیں ہو رہی تھی، سی اے اے کو ہر ماہ اسکینر کی خرابی سے متعلق آگاہ کیا جاتا رہا، آگاہ کرنے کے باوجود اسکینر کو ٹھیک نہ کروایا گیا۔