اداکاری کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا،کامیڈین جانو بابا

  اداکاری کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا،کامیڈین جانو بابا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جانو بابانے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔میرے خیال میں ایک تعلیم یافتہ شخص دنیا کے کسی شعبے میں مار نہیں کھاتا۔ جانو بابانے کہا کہ شروع سے محنت کر رہا ہوں لیکن اس کے ساتھ پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تعلیم مکمل کی جس کا مجھے اپنی فیلڈ میں بے پناہ فائدہ ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں جانو بابا نے کہا کہ میں اس وقت فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں اداکاری کررہا ہوں۔مجھے دنیا میں سب سے زیادہ پیار اپنی والدہ سے وہ جب سے مجھے چھوڑ کر گئی ہیں میں اپنے آپ کو ادھورا سمجھتا ہوں۔میں نے نوجوانوں کو ہمیشہ کہاہے کہ محنت کے بغیر منزل تک پہنچنا ناممکن ہے آج کی۔
نوجوان نسل محنت سے جی چراتی ہے۔
مجھے دنیا میں سب سے زیادہ پیار اپنی والدہ سے وہ جب سے مجھے چھوڑ کر گئی ہیں میں اپنے آپ کو ادھورا سمجھتا ہوں۔میں نے نوجوانوں کو ہمیشہ کہاہے کہ محنت کے بغیر منزل تک پہنچنا ناممکن ہے آج کی نوجوان نسل محنت سے جی چراتی ہے۔

مزید :

کلچر -