معروف اداکارہ میرا سیٹھی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز

  معروف اداکارہ میرا سیٹھی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل میرا سیٹھی نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔میرا سیٹھی کے کریڈٹ پر کئی مشہور ڈرامے ہیں جن میں سلوٹیں،محبت صبح کا ستارہ،جانم،دلفریب،مجھے کچھ کہنا ہے،پریت نہ کریو کوئی، جھوٹ،خوشبو کا سفر اور دل بنجارہ شامل ہیں۔ انہوں نے ایک فلم”ساات دن محبت ان“ میں بھی کام کیا۔میرا سیٹھی کی شادی بلال صدیقی سے انجام پائی ہے جن کے درمیان دوستی چند سال پہلے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوران تعلیم شروع ہوئی تھی۔ بلال صدیقی وہاں پی ایچ ڈی کررہے تھے جبکہ میرا بھی وہیں زیر تعلیم تھیں۔ دونوں کے درمیان کافی عرصہ دوستی رہی جس کے انہوں نے فیملیز کی مشاورت سے منگنی کرلی۔

اور اس بات کا اعلان میرا سیٹھی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا۔شادی کی تقریبات کئی روز لاہور میں دھوم دھام سے جاری رہیں جن میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ میرا سیٹھی کی رخصتی گزشتہ رات ہوئی جس کے لئے گلبرگ میں انتظامات کئے گئے تھے۔رسم حنا میں ان کے بھائی علی سیٹھی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی پاکستان کی نامور شخصیات نجم سیٹھی اور جگنو محسن کی صاحبزادی ہیں۔

مزید : کلچر