نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے مواقع میسر آئے،رچل

نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے مواقع میسر آئے،رچل

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل رچل خان نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔رچل خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،فنکار بڑا حساس ہوتا ہے۔

مزید : کلچر