فلم ساز انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ تک لانے کیلئے کوشاں ہیں،نداچوہدری

فلم ساز انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ تک لانے کیلئے کوشاں ہیں،نداچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرنداچوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کر رہی ہے۔پاکستانی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ عوام کو بھی جاتا ہے کیونکہ اگریہ اپنی فلموں کی حوصلہ افزائی نہ کرتے تو شاید فلم انڈسٹری کی بحالی ایک خواب ہی رہتی۔مگر اس میں جو فیشن انڈسٹری کے لو گ شامل ہوئے ہیں ان کا بھی فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔اس کے لئے انہیں پاکستانی عوام کی سپورٹ کی مزید ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں ندا چوہدری نے کہا کہ میرے نزدیک تعداد سے زیادہ معیار اہمیت رکھتاہے۔ میں محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھوں گی۔

مزید :

کلچر -