فیملی کے ساتھ وقت گذارنا اچھا لگتا ہے،عائزہ خان

فیملی کے ساتھ وقت گذارنا اچھا لگتا ہے،عائزہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان آج کل کئی ڈراموں میں نظر آرہی ہیں اور گزشتہ دو سالوں کے دوران ان کی مقبولیت میں پہلے سے زیاددہ اضافہ ہوا ہے۔عائزہ خان کی مقبولیت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ اْن کے بیشمار پرستار ہیں جبکہ عائزہ بھی اپنے مداحوں کو فیملی کی طرح ٹریٹ کرتی ہیں اور اْنہیں زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔ عائزہ خان کا شمار اْن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی پروفیشنل اور نجی زندگی کو ساتھ لے کر چلتی ہیں۔عائزہ خان سے متعلق چند اہم دلچسپ انکشافات سامنے آئی ہیں، جو شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اْنہیں ’گھریلوعورت‘ ہونے پر بہت فخر ہے، اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا انہیں بے حد اچھا لگتا ہے۔
وہ اپنے شوہر دانش تیمور اور بچوں کی ہر خوشی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اْن کے بہت کم دوست اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں آسانی سے رونا نہیں آتا۔ اسی لیے اْن کو کوئی بھی رونے والا سین کرنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ انہیں لوگوں کے سامنے رونا نہیں آتا۔ہیں جو بالکل اْن کے خاندان کی طرح ہیں، اْن کے ساتھ بھی انہیں وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، وہ خاص اپنے دوستوں کے لئے وقت نکالتی ہیں۔عائزہ خان نے بتایا کہ اْن کے دن کی شروعات روزانہ صبح 6 بجے ہوتی ہے۔ چونکہ وہ ایک ماں بھی ہیں تو صبح جلدی اْٹھ کر اپنی بیٹی حورین کے لئے لنچ اور ناشتہ بناتی ہیں اور پھر خودہی اْس کو چھوڑنے سکول بھی جاتی ہیں۔عائزہ خان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں لیکن اداکارہ کا کہنا ہے کہ اْن کے دو نہیں بلکہ تین بچے ہیں جن میں دانش تیمور بھی ایک ہیں۔ انہیں اپنے بچوں اور شوہر کے لئے کوئی بھی کام اپنے ہاتھ سے کرنا بہت پسند ہے۔عائزہ خان نے متعدد اداکاروں کے
ساتھ کام کیا ہے۔ اْن کا کہنا ہے کہ اْن کے پسندیدہ ساتھی اداکار عمران عباس ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ کئی ڈرامے کئے، انہیں فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا لیکن جب انہوں نے عمران عباس کے ساتھ ڈرامے کئے تو انہیں کام کرنے میں مزید مزہ آنے لگا کیونکہ عمران اور اْن کے درمیان اچھی انڈراسٹینڈنگ تھی۔ انہیں عمران عباس کے ساتھ بار بار کام کرنا برا نہیں لگتا۔عائزہ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کا فریج ہمیشہ ’سیب‘ سے بھرا رہتا ہے۔ اس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ یہ حورین اور دانش کا پسندیدہ پھل ہے، حورین روزانہ انہیں لنچ میں ایک سیب دینے کا کہتی ہیں۔عائزہ خان نے بتایا کہ اْن کا اب تک کا سب سے اچھا کردار ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں فرح کا تھا۔ انہیں ایسا لگتا ہے کہ یہی ڈرامہ اْن کے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہوا ہے۔ اس ڈرامے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔یاد رہے کہ ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ان کے ڈرامے”میرے پاس تم ہو“ نے مقبولت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جس کے ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔

مزید :

کلچر -