جنید خان اور منشا پاشا کی فلم ”کہے دل جدھر“ کا پوسٹر جاری

جنید خان اور منشا پاشا کی فلم ”کہے دل جدھر“ کا پوسٹر جاری

  



لاہور(فلم رپورٹر)جنید خان اور منشا پاشا کی فلم ”کہے دل جدھر“ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ پوسڑ میں فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سمندر کے ساحل پر سورج کی طرف دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے کھڑے ہیں، فلم میں اداکارہ منشا پاشا، جنید خان اور ساجد حسن شامل ہیں۔فلم کی کہانی محبت اور ایکشن کا امتزاج ہے۔ ہدایت کار جلال رومی کی یہ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ جنید خان ان دنوں مختلف چینلز سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ان کو اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید : کلچر