ڈائریکٹر قاسم علی مرید ترکی میں فلم ”ٹچ بٹن“ کی  شوٹنگ میں مصروف

ڈائریکٹر قاسم علی مرید ترکی میں فلم ”ٹچ بٹن“ کی  شوٹنگ میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر قاسم علی مرید ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنی پہلی فلم”ٹچ بٹن“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کی عکسبندی میں اداکارہ ایمان علی،مرینہ خان اور فیروز خان حصہ لے رہیں۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب سے کیا گیا تھا جس کے بعد اس کا ایک سپل لاہور اور کراچی میں بھی کیا گیا۔قاسم علی مرید نے بتایا کہ یہ فلم کا آخری سپیل ہے جس کے بعد اس کا کیمرا کلوزہوجائے گا۔فلم میں علی سکندر،فرحان سعید اور سونیا حسین بھی اہم کردار کررہے ہیں۔اس فلم میں فیروز خان اور ایمان علی اپنے اپنے کیرئیر کے یادگار کرداروں میں نظر آئیں گے خاص طور پر ایمان علی کا کردار پاور فل ہونے کیساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔

مزید : کلچر