پی سی ایس آئی آر فیز ٹومیں نئے مین گیٹ کا افتتاح
لاہور(پ ر) پی سی ایس آئی آر فیز IIمیں نئے مین گیٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ سوسائٹی 35سال قبل معرض وجود میں آئی لیکن اس کا کوئی مناسب خیال نہیں تھا، موجودہ انتظامیہ نے تین ماہ کی قلیل مدت میں ایک خوبصورت، جاذب نظر گیٹ بنایا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے، افتتا ح میں شاہد رسال جنرل سیکرٹری، تنویر اظہر، صدر،شیخ سعید شہزاد فنانس سیکرٹری، ایگزیکٹو رؤف تسلیم، ایگزیکٹو ممبر جاوید بھٹی اور ایگزیکٹو ممبر خواجہ شاہد رسول نے شرکت کی۔اس موقع پر بھاری تعداد میں ممبران نے انتظامیہ کے اس قدم کو سراہا، اس سے سوسائٹی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔اس کے علاوہ یہ گیٹ سوسائٹی کی پہچان بھی بنے گا، موجودہ انتظامیہ کمیٹی اپنے اس دور میں بہت سے ترقیاتی کام کروا چکی ہے، جس کا مرحلہ وار افتتاح ہو رہا ہے، آگے بھی بہت سی عمارات اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر لیڈیز کمیٹی کی چیف کوآرڈینیٹر فرحت شاہد، ایگزیکٹو ممبر سارہ سلیم، فرح جمیل، ناہید پرویز، مسز شاہد، مسز حنا خرم اور مسز فوزیہ بھٹی نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر سوسائٹی کے ایک معزز ممبر میاں شیراز کی طرف سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔دریں اثناء پی سی ایس آئی آر فیز I کینال میں شجر کاری کے سلسلے میں پودے لگائے گئے، اس موقع پر صدر تنویر اظہر قریشی، جنرل سیکرٹری شاہد رسال، ہارٹیکلچر چیئرمین جاوید چودھری،ایگزیکٹو ممبر ذوالقرنین شیخ ایگزیکٹو ممبر رشید بٹ اور سابقہ صدر اعجاز انور کے علاوہ یونائیٹڈ گروپ کے صدر پروفیسر سعید بھی موجود تھے۔ اس سیزن میں پی سی ایس آئی آر فیز Iمیں دو ہزار کے قریب پودے لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ ایک نرسری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں ساٹھ ہزار پودے تیار کئے گئے ہیں چھوٹے بڑے پودے تمام ممبران کو انتہائی کم قیمت پر ممبران کو دیئے جائیں گے جس میں پھولوں کی بے شمار نسلیں بھی شامل ہیں، موجودہ انتظامیہ نے پی سی ایس آئی آر فیز Iاور فیز IIکو سر سبز اور شاداب اور ایک اچھے ماحول میں تبدیل کر دیا ہے جس پر ممبران ان کے کام پر بہت خوش ہیں۔