زرعی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں: وزیر زراعت پنجاب

  زرعی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں: وزیر زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ اب لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا اور اپوزیشن کو قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی واپس کرنا ہو گی، حکومت کے مثبت فیصلوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں،حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بھی انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے کئی شعبے ترقی کریں گے،اپوزیشن اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ہر طرح کا جوا کھیل چکی ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں اور اس کیلئے انقلابی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔زاعت کی ترقی سے اس سے جڑے ہوئے دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے اور کسان کی زندگی میں بھی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی مصنوعی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو آج گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ ہم معیشت کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں جبکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر فوکس کیا گیا ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سر گرمیوں کی وجہ سے ان کی رہی سہی سیاست بھی منوں مٹی تلے دفن ہو جائے گی،اپوزیشن جماعتوں کی سیاست آخری سانسوں پر ہے اور تدبیر کے طور پر ایک دوسرے کا کاندھا استعمال کررہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے غربت، مہنگائی،جہالت کے خلاف اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کیلئے تو کبھی مارچ نہیں کیا لیکن اپنی چوری او رڈکیتی بچانے کیلئے کرپشن اور لوٹ مار کے وسائل کو استعمال کیاجارہا ہے

مزید :

کلچر -