تاجروں کے زیراہتمام تقریب سے جہانگیر ترین غائب، افواہیں، مختلف چہ میگوئیاں

تاجروں کے زیراہتمام تقریب سے جہانگیر ترین غائب، افواہیں، مختلف چہ میگوئیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے ملتان میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیراہتمام استقبالیہ میں شرکت نہیں کی۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مرکزی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین دونوں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تو شریک ہوئے مگر جہانگیر ترین نہیں آئے جنہوں نے میڈیا کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کی کچھ ذاتی مصروفیات ہیں جس کے باعث وہ مرکزی تنظیم تاجران کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتے۔دوسری جانب تقریب میں چہ میگوئیاں ہوتی رہیں کہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی کی وجہ سے جہانگیر ترین اس تقریب میں نہیں آئے۔