رسول اکرمؐ کی زندگی کاہرعمل ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ملک مشتاق احمد اوجلہ

رسول اکرمؐ کی زندگی کاہرعمل ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ملک مشتاق احمد اوجلہ

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محبت رسول ہی مسلمان ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے محفل میلاد کے موقع کہی انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ ہمارے نبی آخری نبی ہیں ہمیں چاہیے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

کہ ہمیں زندگی نبی کی ہر بات پر عمل کریں جس سے ہماری زندگی بدل سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر پہلے نہیں تو آج عہد کر لیں کہ کسی ایک عمل پر یہی عمل کرنا شروع کر دیں شروع ہو گیا تو باقی تمام باتوں پرعمل ہونا شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ رسول پاک کی زندگی کا ہر عمل ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ اگر ہم ان پر عمل کرنا شروع کر دیزن تو ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور سکیں گے۔ ہمیں اللہ سے پیار کرنا ہے تو محمد سے پیار ضروری ہے روز قیامت نبی پاک نے ہماری سفارش کرنی ہے۔

ملک مشتاق

مزید : ملتان صفحہ آخر