مہنگائی مافیا کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کاحکم

مہنگائی مافیا کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ آٹا وگندم کی غیر قانونی ترسیل اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کمشنر آفس بہاول پور میں ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں جمیل احمد جمیل، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر کھچی، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز موثر کاروائی کو یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقدامات کو پہلی ترجیح پر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاشتکار کو معاشی تحفظ دینے اور استحصالی مڈل مین کلچر کے خاتمہ کے لئے زرعی منڈیوں اور ماڈل بازار میں براہ راست اجناس کی فروخت کی سہولت کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیائے صرف کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مزید موثر کیا جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں انتظامی افسران اشیائے ضروریہ کے نرخ کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ نبی اکرمؐ سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوا جائے۔ وہ رہتی دنیا کے انسانوں کی رہنمائی کے لئے مبعوث ہوئے اور ان کا ہر عمل تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اخروی کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام زونل سیرت کانفرنس بعنوان اسلامی فلاحی مملکت کا تصور تعلیمات نبوی کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ملاوث کرنے والے کے لئے سخت وعید ہے اور نبی اکرمؐ نے ملاوٹ کرنے والے کے لئے فرمایا کہ وہ ہم میں سے نہیں َ اسی طرح صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے۔ زونل سیرت کانفرنس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف غلام عباس عباسی، مفتی مظہر اسعدی، احسان اللہ راحت، فقیر حبیب الرحمن اختر اور ڈویژن کے دیگر علماء کرام نے موضوع کی مناسبت سے گفتگو کی۔
حکم