حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، جہانزیب کھچی
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد سائیلین کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے ذمہ داری سونپی ہے کہ عوام سے مل کر ان کے مسائل حل کروں عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدائت کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)
مطابق منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں ڈی سی عرفان علی، ڈی پی او اختر فاروق، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ، ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجوکیشن حافظ قاسم،تحصیلدار مزمل عارف کھوکھر، ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ،ڈی ای او انڈسٹری، سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول راشدہ بتول،ڈی ای او سکینڈری مصباح رفیق،انوار آفتاب لطیف، ارسلان سلیم،حاجی رفیق رانا،،عمران گوہر چوہدری،عظمان رانا سمیت کثیر تعداد میں ضلع بھر کے افسران اور شہری شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،ڈی پی او اوردیگر افسران کا یہ کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں ہر درخواست کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے مختلف کھلی کچہریوں میں 73 فی صد درخواستوں کا مثبت جواب دیا گیا حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ہرصورت حل کیے جائیں حکومت پرائس کنٹرول پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس موقع پر سائلین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
مسائل