انسداد ڈینگی ٹیمیں محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھیں، عالمگیر خان

  انسداد ڈینگی ٹیمیں محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھیں، عالمگیر خان

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی سیکر ٹری زکواۃ و عشر عالمگیرخان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

جائزہ لیا گیا۔ڈینگی سرولنس ٹیموں اور متعلقہ محکموں کی کار کر دگی کو چیک کیا گیا۔صوبائی سیکر ٹری زکواۃ و عشر عالمگیرخان نے اس مو قع پر کہا کہ سردیوں کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ کم ہو گیا ہے انسداد ڈینگی ٹیمیں پوری محنت اور لگن سے اپنا کا م جاری رکھیں ضلع وہاڑی میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے گئے۔انہوں نے بہترین اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ان کی ساری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھی جائے ہمیں اپنے گھروں اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی نے اجلاس میں کہا کہ ضلع وہاڑی میں مقامی طورپر ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیمیناروں کا سلسلہ جاری ہے ڈینگی سرولنس ٹیمیں باقاعدگی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں مچھر کے لاروے کے 442سیمپل لیبار ٹری بھیجے گئے ڈینگی کا کوئی بھی لاروا نہیں ملا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں بچوں کو ڈینگی کے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جاتا ہے ڈینگی کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں، افسران اور ملازمین نے بہترین کام کیا ہے اجلاس میں اے ڈی سی جنر ل مبشر رحمان، اے سی وہاڑی احمد نوید، ڈی ایم او وقار اکبر، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر