حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، عمارخان لغاری

حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، عمارخان لغاری

  



جام پور (نامہ نگار)موجودہ حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے ناکھیلے۔ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو ڈیرہ اور راجن پور کی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ترقی لغاری خاندان کی وجہ سے ہوئی ہے۔ میرے واد اسابق صدر سردارفاروق احمد خان لغاری والد سابق وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری نے دونوں اضلاع میں قابل ذکر منصوبے مکمل کرائے ہیں۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کے بڑے صاحبزادے سردار عمار احمد خان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں کی چچی کی وفات پر اظہار افسوس کرنے کے بعد لغاری گروپ کے کارکنوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق تحصیل نائب ناظم قاضی محمد سیف اللہ۔ سابق ناظم مرزا شفقت اللہ مغل۔ مرزا شیراز ہمایوں۔ محمدعرفان اکرم بودلہ۔ پروفیسر رفیق حسین حیدری۔ بلال خان لنڈ۔ مرزا محسن حبیب خان۔ حسین تبسم۔ بشیر احمد کچبانی۔مرزا خرم خان ایڈوکیٹ۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری اور عوام کی خوش حالی کے لیے ہر ایک کو مل کرکے کام کرنا چائے۔ مودی کی کشمیر پر ظلم وزیادتی پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چائے۔ لغاری گروپ کے کارکن میرے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ بعدا زاں انہوں نے تحصل جام پور میں لغاری گروپ کے مختلف کارکنوں سے وفات پاجانے والے لوگوں کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر