کالے یرقان کاحملہ، 3افراد جاں بحق

    کالے یرقان کاحملہ، 3افراد جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 2 خواتین سمیت3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق فیروزہ کی رہائشی60سالہ گاور خاتون‘ کشمور کی50 سالہ عزیز مائی اور چک72 کارہائشی45 سالہ محمد ناصر کو کالے یرقان میں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ5متاثرین جن میں باغ وبہار کی رہائشی20سالہ حاجراں بی بی‘ دستگیر کالونی کا50سالہ محمدارشد‘ ظاہرپیر کا 80 سالہ فیض بخش‘ لاکڑوالی کا45سالہ وزیراحمد اور جدہ ٹاؤن کارہائشی38سالہ محمدافضل کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر