وزارت خارجہ بابری مسجد کا کیس عالمی عدالت میں لے جائے، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

          وزارت خارجہ بابری مسجد کا کیس عالمی عدالت میں لے جائے، صاحبزادہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیر والا(تحصیل رپورٹر)مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین علامہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کبیروالا میں ”پیغام سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کہا کہ ماہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،نبی کریم ؐ دنیا میں امن کا پیغام لیکر آئے،حضور اکرم ؐ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات سے انسانیت کو حقوق اللہ،حقوق العباد،دکھی انسانیت کی خدمت اور انصاف بر مبنی معاشرے کے قیام کا درس ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی علماء کونسل نبی کریم ؐکے اسوہ حسنہ کی روشنی میں معاشرے کے اندر امن،سلامتی اور محبت کو پروان چڑھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدلیہ کا فیصلہ متعصبانہ اور قابل مذمت ہے،فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ انڈیاکی عدلیہ بھی نریندر مودی کے ”نظریہ آر ایس ایس“ پر کاربند ہے،بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کرنے کی اجازت دینے سے نہ صرف خطے پر بلکہ عالمی امن پر بھی اس کے نقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی علماء کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت بابری مسجد کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے بلکہ وزارت خارجہ بابری مسجد کا کیس عالمی عدالت میں لے جائے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت مسلمانوں پر ظلم وستم کی انتہاء کئے ہوئے ہے، ہمارے حکمران ”انڈیا“ سے اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے شدید خواہش رکھے ہوئے ہیں جبکہ انڈیا ہماری جانب سے امن اور بہتر تعلقات کی ہر پیشکش کو ٹھکرا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمن پاکستان کے سینئر سیاستدان ہیں اور ان کے مطالبات عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی اور جائز ہیں،حکومت مولانا فضل الرحمن اور رہبر کمیٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے۔سیرت النبی ؐ کانفرنس سے صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ مقبول احمد،ڈویژنل کنونیئر مولانا سعید احمد ربانی،ضلعی صدر مولانالقمان حنبلی،تحصیل صدر کبیروالا مولانا عبدالماجد ابوبکر صدیقی،علامہ افتخار احمد حقانی،مولانا عبدالمجید انور،مولانا امداد اللہ ثاقب،سید محمد یونس شاہ،قاری محمد طارق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
زاہد محمود قاسمی