پی ایچ اے کو روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنیکی ضرورت، آصف محمود

پی ایچ اے کو روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنیکی ضرورت، آصف محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود نے ملتان کا دورہ کیا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر بارے بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شجرکاری کو قومی ایجنڈا آج تک کسی وزیراعظم نے نہیں بنایا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شجرکاری مہم کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تمام پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کو خودمختار بنانا چاہتے ہیں۔ پی ایچ اے کو روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا اور مخصوص منظم مہم کا آغاز کرنے ملکی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ضرورت ہے۔ ملتان کی بیوٹیفکیشن مہم کا نام اور لوگو مختص کرکے کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر ریکوری کے اہداف بہتر بنائے۔شہر کی خوبصورتی اور تزین و آرائش پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کی تزین و آرائش پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ملتان میں پارکوں کی صورتحال بہتر بنانے بارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔جبکہ اتھارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے پی ایچ اے کو ترقیاتی سکیموں کی مد میں 1 فیصد بھی دیا جارہا ہے۔ افتخار سہو نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کیلئے فوڈ سٹریٹ، والڈ سٹی پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ پی ایچ اے کو مختلف چوکوں کا سجانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے شہر کے چوک سجائے جارہے ہیں۔اس موقع پر چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے بتایا کہ شہر بھر میں 500 تیار درخت لگائے جاچکے ہیں۔ 300 پی ایچ اے یونیفارم جیکٹس ملازمین میں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ دسمبر میں گل داؤدی کی نمائش بھی کروائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے شہر کے مختلف چوکوں کو سجایا جارہا ہے۔ کمشنر آفس سے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔چیرمین پی ایچ نے بتایا کہ گاڑیوں میں ٹریکر بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ پیٹرول کی کھپت کو مانیٹر کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلسٹی اور سرکاری واجبات ادا کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہی پبلسٹی کی اجازت دی جائے گی۔پبلسٹی ٹھیکوں سے ریکوری بہتر کر کے پی ایچ اے کو قدموں پر کھڑا کریں گے جبکہ پی ایچ اے بل بورڈ کی تنصیب کے حوالے سے بھی قانون سازی کر رہی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،چئیرمین پی ٹی ڈی سی ڈاکٹر سہیل چیمہ، ایم ڈی ٹورازم محمد تنویر، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر،وائس چیئرمین اقبال سیفی، ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
آصف محمود