سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں پتھالوجی سروسز کی نجکاری کافیصلہ

  سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں پتھالوجی سروسز کی نجکاری کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)حکومت پنجاب نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں پتھالوجی سروسز(تشخیصی ٹسٹوں کی سہولیات)کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔یہ نجکاری(آوٹ سورس)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے زیر انتظام مختلف ہسپتالوں کی پتھالوجی سروسز کی طرز پر کی جائے گی۔جسکے لئے نجی کمپنی نشتر ہسپتال ملتان سمیت مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ پتھالوجی میں دستیاب تشخیصی ٹسٹوں کی سہولیات کا(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
جائزہ لینے کے لئے سروے کرے گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے۔نجی کمپنی سے سروے کے حوالے سے مکمل تعاون کیا جائے۔
نجکاری