پاکستان کا آسٹریلیا اے کیساتھ دوسرا ٹور کرکٹ میچ بھی ڈرا

 پاکستان کا آسٹریلیا اے کیساتھ دوسرا ٹور کرکٹ میچ بھی ڈرا

  



پرتھ (اے پی پی) پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا، دوسرے اور آخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے، جوناتھن مرلو نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں میتھیو سپورز 58  اور بریڈلی ہوپ (ناٹ آؤٹ) 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد موسیٰ نے دو، دو جبکہ کاشف بھٹی، یاسر شاہ اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 386 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگاتفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان دوسرا ٹور میچ بھی ڈرا ہو گیا، پاکستان نے گزشتہ روز 7 وکٹوں پر 386 رنز بنائیتھے، اس اننگز میں اسد شفیق نے مسلسل دوسرے ٹور میچ میں سنچری جڑی تھی۔ بابر اعظم، کاشف بھٹی، شان مسعود نے نصف سنچریاں بنائیں۔گزشتہ روز دوسرے روز جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے بیٹنگ کرنے کی بجائے اننگز ڈکلیئر کر دی اور حریف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔پاکستان کی طرف سے باوٓلنگ کا آغازمحمد عباس نے کیا، جبکہ کینگروز اے کی طرف سے اننگز کا آغاز کریڈر اور گڈوِن نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی۔تاہم پانچویں اوورز کی آخری گیند پر محمد عباس نے کریڈر کو صفر پر بولڈ کر دیا۔ اس سے اگلے اوورز کی آخری گیند پر نوجوان فاسٹ باوٓلر محمد موسیٰ نے گڈ وِن کو شاندار گیند پر پویلین بھیج دیا، وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کا کیچ تھاما۔ون ڈاؤن بیٹسمین سپورز اور مرلو نے اننگز کا سکور اّگے بڑھایا اور شاندار شارٹس کھیلے، دونوں کی طرف سے گراؤنڈز کے چاروں طرف چند بہترین شارٹس دیکھنے کو ملے۔ کینگروز اے کے بیٹسمینوں نے ففٹیاں رنز بنائیں۔43 اوورز میں لیگ سپنر یاسر شاہ نے 128 کے مجموعی سکور پر مرلو کو 78 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، اس بار بھی کیچ محمد رضوان نے تھاما۔ ڈوران کی اننگز تین رنز تک محدود رہی، محمد عباس نے وکٹ حاصل کی۔سپوررز کی اننگز 58 رنز تک محدود رہی تاہم اس دوران انہوں نے سست انداز میں بیٹنگ کی، نوجوان محمد موسیٰ نے کریز چھوڑنے پر مجبور کیا، اسد شفیق نے کیچ پکڑا، دیگر بیٹسمین بھی کچھوے کی چال چلتے ہوئے سلو کرکٹ کھیلتے رہے۔ڈریو نے 15، کونیل نے 8 رنز بنائے۔ اس دوران اّسٹریلیا اے کے ہوپ نے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ پیری 22 رنز بنا کر ان کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ جب ختم ہوا اس وقت آسٹریلیا اے 79.5 اوورز میں 246 رنز بنائے تھے کہ میچ ڈرا کر دیا گیا۔ حالانکہ اس وقت 10 اوورز کا مزید پڑا ہوا تھا۔۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی