نیشنل گیمز، پاکستان ریلوے کی 1815 پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن 

نیشنل گیمز، پاکستان ریلوے کی 1815 پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن 

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے نے 50 سال کے بعد نیشنل گیمز میں 1815 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 12 گولڈ، 20 سلور اور 76 بروائنز میڈل حاصل کیے۔مجموعی طور پرپاکستان ریلوے نے نیشنل گیمز میں 108 میڈلز حاصل کیے ہیں۔ ترجمان ریلوے نے مزید بتایاکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اس بہترین کامیابی پر پاکستان ریلویز سپورٹس بورڈکے پریزیڈنٹ شاہد عزیز، وائس پریزیڈنٹ سپورٹس بورڈ حمدان نذیر اور سپورٹس آفیسر طارق محمود کی محنت اور کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور  کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی