محکمہ تعلیم سکولز کا تحصیل سطح پر کھلی کچہریاں لگانے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سکولز کا تحصیل سطح پر کھلی کچہریاں لگانے کا فیصلہ

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولزمیں بھی کھلی کچہریاں لگانے کافیصلہ کرلیا گیا، ”مار نہیں پیار“ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی گئی، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز میں اساتذہ، طلبا کے مسائل کے خاتمے کیلئے کھلی کچہریاں لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم اجلاس سی ای او ریاض خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈی ای او راؤ جاوید رفیق، نصرت فردوس، ڈپٹی ڈی ای او رانا ولایت علی، سلطانہ اسلم، میاں خالد اور ملک فیاض نے شرکت کی اجلاس میں سی ای او ریاض (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

خان نے کہا کہ بچوں اور ان کے والدین کے مسائل کے فوری حل کیلئے تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔ اے ای اوز ان کھلی کچہریوں کو مانیٹرکریں گے اور شکایات کا ازالہ کرائیں گے، اس کے علاوہ ریٹائرڈ ٹیچرز اور پینشنر زکے مسائل بھی ان کھلی کچہریوں میں حل ہوں گے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ ”مار نہیں پیار“ کی پالیسی کو کامیاب بنائیں جو کام پیار سے لیا جاسکتا ہے‘ وہ مار نہیں لیا جاسکتا، سکولوں میں مار پیٹ کے واقعات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جن کی روک تھام ضروری ہے بچوں پر تشدد کرنیو الے اساتذہ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی‘ ان کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

کھلی کچہری

مزید : ملتان صفحہ آخر