رسول اکرمؐ سے سچی محبت کے بغیر مومن ہونیکا دعویٰ ممکن نہیں، اظہار الحق علوی

رسول اکرمؐ سے سچی محبت کے بغیر مومن ہونیکا دعویٰ ممکن نہیں، اظہار الحق علوی

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کبیروالا اظہار الحق علوی نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی جانب سے بارروم کبیروالا میں منعقدہ محفل میلاد النبی ؐ سے خطاب(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کرتے ہوئے کہا ہے کہ حبِ رسول ؐ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاء باب کی حیثیت رکھتا ہے،محبت رسولؐ کا مظہر اطاعتِ رسولؐ ہے۔ رسول اللہ سے سچی محبت کے بغیر مومن ہونے کا دعویٰ ممکن نہی ہے اور حب رسول ؐ ہی وہ پیمانہ ہے،جس سے کسی مسلمان کے ایمان کوماپا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اعظم ونبی آخر الزمانؐ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے ہے کہ آپؐ کے جان نثاروں کی زندگیاں جہاں محبتِ رسول ؐکی شاہکار ہیں،وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسولؐ کی آئینہ دار ہے۔ممبر پنجاب بار وکونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریمؐ کی سیرت طبیہ تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،ہمیں آقائے دوجہان ؐکی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں اسلامی سانچے میں ڈھالیں کی اشد ضرورت ہے۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر خالد محمود خان موہل نے کہا کہ سیرت طیبہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے سے دین ودنیا دونوں میں کامیابی مل سکتی ہے، اس سلسلے میں نوجوان نسل میں شعور وآگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تمام امت مسلمہ رسول اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتی ہے۔تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری سلمان خورشید اعوان نے نبھائے،حافظ محمد شعیب گگڑانہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ خانیوال اور کبیروالا کے وکلاء ثناء خوان شیخ جاوید اقبال،حافظ وقار احمد،مہر اسد علی ہراج،ملک عبدالغفار کھوکھر،چوہدری مختار احمد،ملک شفیق احمد کھوکھرنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میلاد النبی ؐ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کبیروالا رانا محمد سہیل،سینئر سول جج ریحان سبطین،سول ججزوسیم احمد،شوکت حیات،نعمان ارشد،،ایاز محمود،جواد ظفر اور بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے سینئر وکلاء رانا عمردرازخان،حاجی سعید احمد خان بھٹہ،ریاض شاہد پنیاں،راؤ طارق اقبال۔چوہدری محمد حسین،راجہ محبوب احمد،ملک اقبال ظفر سمیجہ،چوہدری قیصر سہو،مسعود پرویز خان بھٹہ،خرم خان پہوڑ،مہر اعجاز حسین مرالی،راؤ اطہر جاوید،مہر محمد اقبال اوجلہ،سید اسد عباس گیلانی،چوہدری عمردراز چدھرڑ،حاجی محمد جاوید گوندل،شفقت حسین جوئیہ،ملک عابد وینس،میاں محمد اکمل نکیانہ،مہر محمد ارشد اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر