اظہر علی کو زائد العمر قراربیٹے کیلئے نکاح نامہ پیش کرنا پڑ گیا

اظہر علی کو زائد العمر قراربیٹے کیلئے نکاح نامہ پیش کرنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 13ٹرائلز میں ٹیسٹ قائد اظہر علی کے بیٹے کو زائد العمر قرار دے دیا۔اظہر علی کو بیٹے کو اہل قرار دلوانے کیلئے اپنا نکاح نامہ پیش کرنا پڑا۔ابتسام اظہر انڈر 13ٹیم کے ٹرائلز میں شریک ہوئے تھے۔انڈر 13ٹرائل 12ستمبر سے 15ستمبر تک لاہور میں منعقد ہوئے۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس نرالی منطق پر سابق کرکٹرز نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ سرفراز احمد کی جگہ حال ہی میں پاکستان ٹیم کے کپتان بننے والے اظہر علی آج کل قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں اور کینگروز،گرین شرٹس کے درمیان شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کو جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔ادھر ٹیسٹ کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ تاریخ کو بدلنا ہے۔ مجھ سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑی سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی اعزازہے۔مصباح الحق اور یونس خان کے بعد بطور سینئر مجھ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے،با?لنگ اٹیک میں نئے کھلاڑی ہیں، پاکستان اس سیریز میں سرپرائز کر سکتا ہے۔