نجی ہوسٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ،5طلباء زخمی، مالک گرفتار

  نجی ہوسٹل میں گیس سلنڈر دھماکہ،5طلباء زخمی، مالک گرفتار

  



اسلام آباد (این این آئی)شمس آباد فاروق اعظم روڈ پر واقع نجی ہوسٹل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ہوسٹل مالک گرفتار، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی میں شمس آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہوسٹل میں موجود پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال زرائع (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کے مطابق جھلسنے والے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔صادق آباد پولیس کے مطابق بوائز ہاسٹل غوثیہ چوک میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔دھماکے کی وجہ سے 5 طالبعلم زخمی ہوئے جوہسپتال میں زیر علاج ہیں،ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے ہسپتال جا کرزخمی طلباء کی عیادت کی،طلباء کی درخواست پر مالک کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کامقدمہ درج کر دیا گیا،بلڈنگ کے مالک شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔

سلنڈر دھماکہ

مزید : ملتان صفحہ آخر