والی بال کے فروغ کیلئے پی ایس ایل طرز پر لیگ کرائی جائے گی، چوہدری یعقوب

والی بال کے فروغ کیلئے پی ایس ایل طرز پر لیگ کرائی جائے گی، چوہدری یعقوب

  



پشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین اور سابق آئی جی پی چوہدری محمد یعقوب نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں والی بال کے فروغ اور کھلاڑیوں کو معاشی طور مضبوط بنانے کی غرض سے پی ایس ایل طرز پر قومی والی بال لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیشنل گیمز والی بال ایونٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک کے چاروں صوبوں میں لیگ منعقد کرائے گی۔

 جس میں آٹھ ٹیمیں مختلف شہروں کے نام موسوم ہوں گی میچ مختلف چینلز پر براہ راست دکھائے جائیں گے ٹیموں کی سپانسرشپ کے لئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی