لودھراں:مضر صحت بسکٹ، کیک کھانے سے 6سالہ بچہ جاں بحق

  لودھراں:مضر صحت بسکٹ، کیک کھانے سے 6سالہ بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لودہراں (نما ئند ہ پا کستا ن)لودہراں گلی امیر والی کے رہائشی محمد اجمل گھلو نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے چھ سالہ زین العابدین کو ساتھ گلی کی ایک دکان سے بسکٹ اور کیک کا پیکٹ لیکر دیا جوکہ بچے نے پیکٹ کھول کر تھوڑا سا کھایا جس پر بچے کے منہ سے خون آنا شروع ہو گیا فوری طور پر بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودہراں میں لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے کافی دیر تک اسکا علاج جاری رکھا لیکن دوران علاج بچے کی طبعیت سنبھل نہ سکی اور زین العابدین جاں بحق ہو گیا(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

۔محمد امجد گھلو نے مزید کہا کہ خبر سن کر پولیس تھانہ سٹی اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم میرے گھر پہنچ گئی۔جنہوں نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ بسکٹ اور کیک کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کروا کر کمپنی کے خلاف ضروری کاروائی عمل میں لائیں گے۔امجد گھلو نے مز ید کہا کہ ہم مقامی دکاندار کو معاف کرتے ہیں کیونکہ اس میں اسکا کوئی قصور نہیں تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں جس کمپنی کا کیک کھانے سے میرے معصوم بیٹے کی زندگی چلی گئی اس کمپنی کے خلاف سخت کاروائی کریں۔معصوم زین العابدین کی نعش جب گھر پہنچی تو پورے محلے میں کہرام مچ گیا سیکڑوں افراد جمع ہوگئے۔۔کمپنی کے خلاف احتجاجی ردعمل ظاہر کرتے رہے۔معصوم زین العابدین کو نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
بچہ جاں بحق