لنکن فاسٹ بولر سورنگا لکمل کا دورہ پاکستان سے صاف انکار

لنکن فاسٹ بولر سورنگا لکمل کا دورہ پاکستان سے صاف انکار

  



کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن فاسٹ بولر سورنگا لکمل نے پاکستان کا دورہ کرنے سے صاف انکار کر دیا، سری لنکن ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ا?ئندہ ماہ پاکستان ا?نا ہے، سیریز کیلئے لنکن ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ بولر نے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے انہیں منتخب نہ کیا جائے۔سورنگا لکمل 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی متاثرہ ٹیم کا حصہ تھے۔ جبکہ سورنگا لکمل نے حال ہی میں پاکستان کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ا?ئندہ ماہ پاکستان ا?نا ہے، سیریز کیلئے لنکن ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔دوسری جانب سری لنکن میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مجوزہ لنکن ٹیم میں تمام سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیا جاچکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیا گیا ہے۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی