پہلے محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا میگا فائنل آج کھیلا جائیگا 

پہلے محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا میگا فائنل آج کھیلا جائیگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام KBBAکے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ"میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں کارساز باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریشین اسٹار کو 36کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی

  فاتح کلب کی جانب سے بہزاد خان 18،عقیل خان 12اور دانش خان نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اسٹیون فرنانڈس 12وکٹر ڈیسوزا 11اورجبران عامر نے10پوائنٹس اسکور کئے۔دوسرے میچ میں فالکن کلب نے مد مقابل بحریہ کلب کو سخت مقابلے کے بعد40کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی،فاتح کلب کی جانب سے شہریار 15،صبیح ملک 12اور علی شیر نے`10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محسن خان 20عون اکرم نے 16پوائنتس اسکور کرکے نمایاں رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک،طاروق حسین اور راحیل مبین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،ڈاکٹر نعیم احمد اور راج کمار تھے۔ٹورنامنٹ کا میگا فائنل (آج) مورخہ 17نومبر2019؁ء بروز اتوار 8بجے شب کھیلا جائیگا،فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی نتقریب میں وفاقی وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔