شعیب اور ہربھجن کا طنز و مزاح سوشل میڈیا پر وائرل

شعیب اور ہربھجن کا طنز و مزاح سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)) سابق قومی سپیڈ سٹار شعیب اختر اور سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان طنز و مزاح جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردونوں کے درمیان طنز و مزاح کا آغاز اس وقت ہوا جب شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی۔اس تصویر پر سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے مبارک باد دی اور بچے کے لیے نیک تمنا?ں کا ظہار کیا۔ہربھجن سنگھ نے ساتھ ہی مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’بھائی سپیڈ کم نہیں ہوئی۔‘انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا جس سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر مسکرائے اور لکھا کہ ’بھاجی باز آجا‘۔یاد رہے کہ شعیب اختر جون 2014 ء میں ہری پور کی 20سالہ رباب خان سے خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کا پہلا بیٹا میکائیل 7 نومبر 2016ء میں پیدا ہوا جب کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں وہ دوسری بار بیٹے کے باپ بنے ہیں۔