مختلف شہروں میں حادثے، 5افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام، بین

مختلف شہروں میں حادثے، 5افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام، بین

  



وہاڑی+راجن پور +جام پور +چوک سرور شہید + رحیم یارخان +ہارون آباد(بیورو رپورٹ+سٹی رپورٹر +نامہ نگار)مختلف شہروں میں حادثات کے دوران 5افراد چل بسیملتان روڈ ڈھولن ہوٹل کے پاس راہگیر سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کوسٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی واقعات کے مطابق عالم چوک 9-11ڈبلیو بی کا رہائشی 70سالہ بابا مشتاق اپنے گھر سے سودا سلف لینے شہر جارہا تھا کہ ملتان روڈ ڈھولن ہوٹل کے قریب سڑک کراس (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کرتے ہوئے تیز رفتار اے سی کوسٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قبٗضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی تاہم ذرائع کے مطابق ورثاء نے ڈرائیور کو معاف کرکے معاملہ رفع دفع کردیا ہے۔محمدپوردیوان میں ٹرین سیفٹی انجن کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک دوسراشدیدزخمی، زخمی کوڈیرہ غازی خان ٹراماسینٹر ریفر کردیا گیا ٹرین سیفٹی انجن معمول کے مطابق خوشحال ایکسپریس کی آمدسے قبل ڈیرہ غازی خان سے کشمور جارہا تھا کہ داجل سے آنے والے موٹرسائیکل سواراللہ ڈیوایا اور عبدالستار ٹرین سیفٹی انجن کی زد میں آگئے اللہ ڈیوایا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ عبدالستار شدیدزخمی ہوگیا جسے ٹراماسینٹر ڈی جی خان منتقل کردیا گیا حادثے کے بعد سیفٹی ٹرین انجن منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا تھا نہ محمد پوردیوان نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا جسے،تشویس ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا، دوسرے حادثہ میں بھی موٹر سائیکل سوار ٹانگ تڑوا بیٹھا،تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز چوک سرور شہید کا رہائشی محمد افضل سپیلر والا اپنی موٹر سائیکل پر ملتان روڈ پر کام کے سلسلے میں گیا اور واپس آتے ہو ئے ملتان سے میانوالی جا نے والی بس نمبری LES5155نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد افضل فٹ پاتھ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سرور شہید پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا،جہاں پر اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے،دوسرے حادثہ میں لیہ روڈ نزد لاری اڈا پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا ہے۔ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد موقع پر جاں بحق‘ہوگئے پہلا حادثہ سردارگڑھ کے رہائشی22 سالہ محمد روشن کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتارٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دوسرا حادثہ گندہ کھوہ خان بیلہ کے رہائشی 30سالہ سعید احمد کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں شناخت کے بعدورثاء کے حوالے کردیں۔ چند روز قبل موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونیوالا ابو بکر نامی نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کینال روڈ ہارون آباد پر پنجاب کالج کے قریب پیش آنیوالا موٹر سائیکل حادثے میں نواحی گاؤں 72فورآر کے رہائشی فوجی ذوالفقار علی کا جواں سالہ بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیاجہاں پر موجود ڈاکٹروں زخمی ابوبکر کوتشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا جہاں پر زندگی اور موت کی کشمکش رہنے کے بعد ابو بکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ متوفی کا نماز جنازہ آبائی گاؤں 72 فور آر میں ادا کردیا گیا،نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر