شریف شہریوں پربے بنیاد مقدمے، خاتون پروفیشنل بلیک میلر نکلی

    شریف شہریوں پربے بنیاد مقدمے، خاتون پروفیشنل بلیک میلر نکلی

  



بستی ملوک (نمائندہ پاکستان)تھانہ جلہ ارئیں بستی ملوک کے رہائشی چوہدری خالد سندھوکے خلاف رقابت کی وجہ سے تھانہ ستل ماڑی ملتان میں درج مقدمے کے مدعی اور خاتون کے بارے میں مزید انکشاف سامنے آگئے جن کے مطابق خاتون کا اصل نام صباء شہزادی جبکہ شوہر کا نام اقبال علی ہے دونوں میاں بیوی پرفیشنل بلیک میلر ہیں پیسے لے کر کسی کے خلاف بھی جیسی مرضی کاروائی کا مقدمہ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کروانے سے باز نہیں رہتے خاتون صباء شہزادی اس سے قبل تھانہ وویمن ضلع فیصل آباد میں سمیراولد عارف کے نام سے مقدمہ نمبر29/17 زیر دفعہ376،تھانہ منصور آباد ضلع فیصل آبادصباء عارف دختر عارف مقدمہ نمبر 19/19زیر دفعہ376جبکہ اس کا میاں اقبال علی ولد محمد اکرم تھانہ ڈی ٹائپ کالونی ضلع فیصل آبادمقدمہ نمبر346/18زیر دفعہ492,411اورمقدمہ نمبر771/18زیر دفعہ 494,411میں شریف شہریوں کو بلیک میل کر چکے ہیں اس بار اس خاتون کو ایک بسکٹ بنانے والی فیکٹری کے مالکان کے کار خاص رانا ناصر اور مدنی نے اپنے سابق ساتھی کو پھنسانے کیلئے مالکان کے سامنے پیش کیا اور تھانہ ستل ماڑی ملتان میں مقدمہ نمبر1292/19زیر دفعہ376درج کروایا ذرائع کے مطابق اس مقدمہ کا مدعی محمد یعقوب ولد محمد شریف اسی فیکٹری میں ملازم ہے جسے لڑکی کافرضی رشتہ داربنا کر پیش کیا گیا واضح رہے اس مقدمے کا مبینہ ملزم مذکورہ فیکٹری میں اچھے عہدے پرفائز تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر