والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 13سالہ لڑکی نے موت گلے لگالی، 3کااقدام خودکشی
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر13سالہ لڑکی نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق خان بیلہ کی رہائشی13 سالہ آسیہ بی بی کو والدہ نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر بری طرح سے ڈانٹ دیا جس (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
سے دلبرداشتہ ہوکر آسیہ بی بی نے کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں 3 روز تک طبی امداد کے باوجودآسیہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی‘ جبکہ اقدام خودکشی کرنے والی3 خواتین جن میں خانپورکی رہائشی20سالہ شادو بی بی‘ امین گڑھ کی 22سالہ شازیہ بی بی اور خانپورکی رہائشی20سالہ شادوعمران کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔