رحیم یارخان:ناقص کارکردگی، سکول سربراہوں کیخلاف فوری ایکشن کافیصلہ

  رحیم یارخان:ناقص کارکردگی، سکول سربراہوں کیخلاف فوری ایکشن کافیصلہ

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ضلعی سطح سے لیکر تحصیل اور مرکز سطح کے افسران کی جانب سے سکولوں میں کئے جانے والے دورے نتیجہ خیز ہونے چاہیے اور ان وزٹ کے اثرات تعلیمی اداروں میں بہتری کی صورت میں نظر آنے چاہیے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ایم او چوہدری اعتزاز انجم، سی ای ا وایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد اظہر، ڈی او ایجوکیشن ملک(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

مختار حسین، چوہدری محمد اسلم، شہناز چوہدری سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کر رہی ہے،اس کے اثرات نظر آنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افسران کے درمیان روابط کا فقدان نہیں ہونا چاہیے کسی بھی فیلڈ افسر کی جانب سے مسئلہ اجاگر کرنے پر فوری متعلقہ محکمے سے رابطہ کرکے اسے حل کیا جائے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وزٹ کے دوران صفائی ستھرائی، واش رومز، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور لائبریریوں میں طلباء کی رسائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ناقص و کمزور انتظامی گرفت رکھنے والے ہیڈ ماسٹرز و پرنسپل کی نشاندہی کریں انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا جبکہ افسران کو اگر اپنے ماتحت افسران سے بھی شکایت ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ضلع کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اے ای اوز کو سکولوں میں وزٹ کے حوالہ سے چارٹ بنا کر دیا جائے جس کے مطابق وہ وزٹ کریں۔انہوں نے ہم قدم کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے اضافی کلاس رومز کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ حکومت پنجاب کے فنڈز ہیں لہذا کام کے معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر افسران کو مانیٹرنگ پر تحفظات ہیں تو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو متعلقہ ایم ای بارے آگاہ کریں غلط رپورٹنگ کرنے والے ایم ایز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام سکولوں میں بزم ادب کی تقریبات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک بزم ادب کی تقریبات تسلسل کے ساتھ منعقد کرکے روزانہ نئی کلاس اور طلبا و طالبات کو مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلباء کی انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سی ای او اور ڈی اوز جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سکولوں میں ویڈیو کالز کے ذریعے اساتذہ و طلباء کی حاضری اور صفائی سمیت دیگر انتظامی امور کا سرپرائز معائنہ کریں۔اجلاس میں سی ای ا وایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد اظہر نے تعلیمی درجہ بندی میں بہتری سمیت سہولیات کی فراہمی اور تعلیم معیار بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی او زنانہ خانپورطاہرہ الطاف کو تحصیل رینکنگ میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور پانچ ہزار روپے کیش انعام دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر